Thursday, June 21, 2012

ڈیجیٹل جنریشن - (کرپٹ پروگرام تھا)

1 تبصرے
ڈیجیٹل جنریشن

ایک ایسا پروگرام جس میں آپ کو کوئی کام نہیں کرنا۔

جی ہاں! آپ کو کوئی کام نہیں کرنا، تمام کام یہ کمپنی خود کرے گی، مگر اس کو آپ کی ضرورت ہے۔
دراصل یہ ایک ایسی کمپنی ہے جو ایک انتہائی طاقتور 'سُپر کمپیوٹر' تیار کر رہی ہے، جس کے ذریعے یہ مختلف کام کریں گے مثلا موسم کا حال معلوم کرنا، اس کے مختلف پروگرام تیار کرنا، مصنوعی سیاروں کے مدار بنانا، بائیو مکینکس اور اس طرح کے کچھ دوسرے اہم میدانوں میں تحقیق کرنا، وغیرہ وغیرہ۔

مزید تفصیل میں جانے سے پہلے میں آپ کو کمپنی کا ایڈریس بتا دوں، یہ کمپنی امریکہ میں قائم کی گئی ہے، اور اس کا آفس مندرجہ ذیل پتہ پر موجود ہے۔
555 California Street, Suite 4925, San Francisco CA 94104 U.S.A.
Contact No. +1 (415) 659-15-43
For Company's Website Address Click Here

کمپنی یہ سُپر کمپیوٹر کیسے بنائے گی؟

کمپنی کو ایسا سُپر کمپیوٹر بنانے کے لیے آپ کے کمپیوٹر کی ضرورت ہے، اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ کو اپنا کمپیوٹر اس کمپنی کو دینا پڑے گا، نہیں! بلکہ کمپنی کو آپ کے کمپیوٹر کی صرف وہ اضافی قوت درکار ہے جو کمپیوٹر کے استعمال میں نہ ہو۔ مثلا پراسیسر اور ریم کی وہ باقی/فالتو مقدار جو کسی کام میں استعمال نہ کی جا رہی ہو، وہ مقدار یہ کمپنی اپنے استعمال میں لائے گی۔

اس کام کے لیے کمپنی نے ایک سافٹ وئیر تیار کیا ہے، آپ کو وہ سافٹ وئیر اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ہو گا، اور اسے چلانا ہو گا۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے کمپنی ایک 'تھریڈ' بنا کر آپ کے کمپیوٹر کی فالتو قوت کو استعمال میں لائے گی۔ اس طرح وہ میرے اور آپ جیسے لوگوں کے کمپیوٹر کی قوت کو یکجا کر کے وہ سُپر کمپیوٹر بنائے گی۔ اور اپنی سائنسی تحقیق کو سر انجام دے گی۔ مختصر یہ کہ کمپنی ایسے پراجیکٹس پر کام کرے گی جس سے ہماری زندگی اس کُرہِ ارض پر آسان بنائی جا سکے۔

ان کا یہ سافٹ وئیر / پروگرام کچھ مختلف نہیں ہے، یہ بالکل باقی پروگرامز کے جیسا ہی ہے۔ یہ مکمل طور پر آٹو میٹک ہے اور کسی دوسرے پروگرام میں دخل اندازی نہیں کرتا۔ آپ اسے بیک گراؤند میں بھی چلا سکتے ہیں۔ اور اسے انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر کی پرفارمنس بھی متاثر نہیں ہوتی۔ آپ صرف ایک فرق محسوس کریں گے، اپنی جیب میں آتے ہوئے پیسے دیکھیں گے۔

یہ پروگرام آپ کے کمپیوٹر کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتا، آپ اسے اپنی پسند کے کسی بھی اینٹی وائرس سافٹ وئیر سے سکین کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو چلانے کے لیے آپ کو انٹرنیٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔

تھریڈ کیا ہوتا ہے؟

کمپیوٹر کوئی بھی پراسیس شروع کرنے کے لیے پہلے ایک تھریڈ بناتا ہے، جو کہ پہلے سے متعین ہوتا ہے۔ مثلا جب آپ اپنا کمپیوٹر آن کرتے ہیں تو کمپیوٹر خودبخود ایک تھریڈ شروع کرتا ہے جس کی مدد سے وہ مختلف کام سر انجام دیتا ہے، مختلف فائلز کھولتا ہے، تصاویردیکھتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ آجکل کے کمپیوٹرز بہت ہی طاقتور قسم کے تھریڈز بنا سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ ان کو استعمال نہیں کرتے، اس لیے یہ بےکار ہی رہتے ہیں۔ یہ کمپنی ایسے ہی تھریڈز کو استعمال میں لا کر اپنے سُپر کمپیوٹر کی طاقت کو بڑھائے گی۔ اور چونکہ یہ تھریڈز آپ کے کمپیوٹر میں سے استعمال میں لائے جایئں گے، تو کمپنی آپ کو اس کا معاوضہ ادا کرے گی۔

ایک کمپیوٹر کتنے تھریڈز چلا سکتا ہے؟

کمپیوٹر پر چلنے والے تھریڈز کی تعداد کا تعلق آپ کے کمپیوٹر کی استعداد سے ہے، یعنی جتنا اچھا آپ کا کمپیوٹر ہو گا، اتنے زیادہ تھریڈز اس پر چلائے جا سکیں گے۔ اگر آپ کا کمپیوٹر 10 تھریڈز چلا سکتا ہے تو آپ 10 تھریڈز چلا لیں۔ ابھی تک کمپنی نے تھریڈز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

آمدنی کی اقسام؟

اس کمپنی میں آپ کے لیے 2 طرح کے ذرائع آمدن ہیں۔

ایک تو یہ کہ کمپنی آپ کو آپ کے کمپیوٹر کا پراسیسر استعمال کرنے کے لیے پیسے دے گی۔
اور
دوسرا طریقہ کمپنی کا 'پارٹنر پروگرام' ہے، مطلب یہ کہ اگر آپ اپنے دوستوں اور دوسرے لوگوں کو اس میں شامل کراتے ہیں تو کمپنی آپ کے ہر ریفرل کی روزانہ آمدن کے 20 فیصد برابر کی رقم آپ کو بھی دیا کرے گی۔ اور اگر آپ کے ریفرل بھی کسی کو شامل کراتے ہیں تو اُن کی آمدن کے 10 فیصد کے برابر رقم بھی آپ کو دے گی۔

یہ دونوں طریقے ہی بہت مناسب ہیں، مگر اِن میں مجھے دوسرا طریقہ زیادہ پسند ہے، کیونکہ اس طرح آپ اپنے دوستوں کو ایک اچھا طریقہ بتا رہیں ہیں، پیسے کمانے کا۔

آپ اپنے کمپنی کے اکاؤنٹ میں سے یہ رقم اُس وقت نکال سکتے ہیں جب آپ کی جمع پونجی کم از کم 1 ڈالر ہو چکی ہو۔ رقم نکالنے کے لیے کمپنی نے مختلف ذرائع مہیا کر رکھے ہیں، جن میں پے زا، پے پال، پرفیکٹ مَنی، پیکسم اور آپ کا اپنا بینک اکاؤنٹ شامل ہیں۔ آپ ان میں سے کسی بھی ذریعے سے اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔ رقم نکالنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ مینجمنٹ پیج پر جا کر پیسے نکالنے والا فارم فِل کریں، جب آپ کی پیمنٹ کی درخواست کا نمبر آئے گا تو آپ کو اپکی تمام رقم ادا کر دی جائے گی۔

کیا اس کے علاوہ بھی کوئی پابندی ہے؟

نہیں! اس کے علاوہ کوئی پابندی نہیں، مگر صرف اور صرف آپ کے کمپیوٹر کی پراسیسنگ سپیڈ / استعداد۔ صرف آپ کے کمپیوٹر کی استعداد آپ کی آمدن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کمپنی ایک ایسی ایپلیکیشن بنا رہی ہے جس کے ذریعے آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کا کمپیوٹر زیادہ سے زیادہ کتنے تھریڈز چلا سکتا ہے۔ یہ ایپلیکیشن جلد ہی کمپنی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی جائے گی۔

اب میں آپ کو اس کمپنی میں شامل ہونے کا مکمل طریقہ بتاتا ہوں، اور میری درخواست ہے کہ آپ بالکل یہی طریقہ اپنائیں۔

سب سے پہلے تو آپ اس لنک پر جا کر اس کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیں۔
اب آپ ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو جائیں۔
اب اپنی پروفائل کھولیں اور اس میں تمام معلومات فیڈ کریں۔
(ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو اپنی پروفائل میں اپنا موبائل نمبر بھی فیڈ کرنا ہو گا، اور اس میں اپنا اصلی موبائل نمب فیڈ کیجیے گا، کیونکہ کمپنی آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ بھیجے گی، آپ کو وہ کوڈ واپس اُسی نمبر پر بھیجنا ہو گا، جس نمبر سے وہ کوڈ والا میسج آپ کو مِلا ہو گا، وہ نمبر یہ 447937946882+ ہو گا اور اس میں پانچ یا زیادہ نمبروں پر مشتمل کوڈ بھیجا جائے گا، آپ کو صرف یہ نمبروں والا کوڈ واپس بھیجنا ہو گا)۔
اب آپ اپنا موبائل نمبر فیڈ کریں۔
اب آپ اپنی پروفائل کو 'سیو' کر لیں، 'سیو' کرنے کا لنک نیچے دیا گیا ہو گا۔
اب آپ نے جہاں اپنا موبائل نمبر فیڈ کیا تھا وہاں واپس آئیں، وہاں لکھا ہو گا
Send Code
اس پر کلِک کریں، اب کمپنی کی طرف سے آپ کے موبائل پر وہ کوڈ بھیجا جائے گا، اس بات کا خیال رکھیں کہ اس وقت موبائل آپ کے پاس ہو۔
اب آپ کو کچھ اس طرح کا میسج ملے گا
Send this code: 99999 back to us.  ONLY NUMBERS,  through SMS.
اب آپ یہ نمبروں والا کوڈ بذریعہ میسج واپس اسی نمبر پر بھیج دیں۔
اب آپ اپنی پروفائل کو ریفریش کریں، آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ویریفیکیشن مکمل ہو گئی ہے۔
اب آپ نے کمپنی کا سافٹ وئیر 'تھریڈ مینیجر' ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور اسے اپنے کمپیوٹر میں اِنسٹال کرنا ہے۔ جب آپ تھریڈ مینیجر انسٹال کر لیں گے تو یہ خودبخود چلنے لگے گا، اور ہر بار جب آپ کمپیوٹر چلائیں گے تو یہ خودبخود چلنے لگے گا۔
اب اس پروگرام کے چلنے سے آپ کو آمدن حاصل ہو گی۔

اگر آپ نے یہ تمام سٹیپ درست طور پر مکمل کر لیے تو جیسے ہی آپ کا تھریڈ مینیجر چلے گا تو آپ کو ایک ٹرائل تھریڈ مل جائے گا، جس کی ایک دن کی آمدن $1 ہو گی۔ ٹرائل / مفت تھریڈ کی مدت 30 دن ہوتی ہے، یعنی کہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ 30$ کما سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ تھریڈ ختم ہو جائے گا، اور آپ کو آئندہ کے لیے کم سے کم ایک تھریڈ خریدنا پڑے گا، کسی بھی خریدے گئے تھریڈ کی مدت 1 سال ہوتی ہے، یعنی کہ آپ کا یہ تھریڈ آپ کو ایک سال میں 365$ کما کر دے گا۔ اگر آپ کا کمپیوٹر ایک سے زیادہ تھریڈ چلا سکتا ہے تو آپ مزید تھریڈز بھی خرید سکتے ہیں۔

آپ نے ٹرائل تھریڈ سے 30$ کمالیے، اب آگے بڑھنے لے لیے آپ کو مزید 20$ کی ضرورت پڑے گی، اس طرح آپ کی رقم 30$ اور 20$ ملا کر 50$ ہو جائے گی اور آپ ایک نیا تھریڈ خرید سکیں گے، جو آپ کو روزانہ 1$ کما کر دے سکتا ہے اور جس کی مدت 1 سال ہو گی، یعنی کہ آپ اس خریدے گئے تھریڈ سے زیادہ سے زیادہ 365$ کما سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ 1 سے زیادہ تھریڈز خرید لیتے ہیں تو آپ خود اندازہ لگائیے کہ آپ کی آمدنی کتنی ہو سکتی ہے۔

اس لیے میری طرف سے 2 مشورے ہیں آپ کے لیے۔
ایک تو یہ کہ پہلے آپ ٹرائل تھریڈ حاصل کر کے اس سے مکمل کمائی حاصل کر لیں، یعنی کہ 30$۔ اور پھر اپنی جیب سے مزید 20$ لگا کر 50$ بنائے اور ایک نیا تھریڈ خرید لیجیے۔ پھر اگلے 50 دنوں کے بعد آپ دوسرا تھریڈ خرید لیجیے، اس طرح آپ کی روزانہ کی آمدن 2$ ہو جائے گی، یعنی کہ آپ اپنا تیسرا تھریڈ 25 دنوں کے بعد خرید لیں گے۔ اور اسی طرح سے آپ ایک اکاؤنٹ سے زیادہ سے زیادہ 100 تھریڈز خرید سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ ٹرائل تھریڈ کا انتظار کیے بِنا، مکمل تھریڈ خرید لیں، 1، 2 یا زیادہ، اور اپنی آمدنی شروع کریں۔ ٹرائل تھریڈ آپ کو مل جائے گا، اور آپ اس کی آمدنی بھی حاصل کر لیں گے۔ لیکن اس طرح آپ کو پہلے 30 دن ضائع نہیں کرنے پڑیں گے۔

صرف ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس کمپنی کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے سے لے کر سافٹ وئیر کے چلانے تک جتنے بھی سٹیپ میں نے جس ترتیب سے بتائے ہیں، وہ تمام سٹیپ اُسی ترتیب سے مکمل کیجیے گا، تبھی آپ کو آپ کا ٹرائل / مفت تھریڈ مل سکے گا۔ اگر اس کے باوجود بھی آپ کو ٹرائل تھریڈ نہیں ملتا تو آپ ایک سپورٹ ٹکٹ بھیج دیں، کمپنی کے افراد 48 گھنٹوں کے اندر آپ کے ٹکٹ کا جواب دے دیں گے۔

اگر آپ نے اپنا موبائل فون ویریفائی کرنے سے پہلے تھریڈ مینیجر انسٹال کر لیا ہے، تو پہلے اِسے اَن اِنسٹال کریں اور پھر دوبارہ اِنسٹال کریں۔ آپ کے تھریڈ مینیجر کی تصویر کچھ اس طرح ہو گی


یاد رکھیں

ٹرائل تھریڈ کسی طرح بھی ایکٹیویٹ نہیں کرایا جا سکتا، یہ خودبخود شروع ہوتا ہے۔
اگر آپ کوڈ والا میسج نہیں بھیج پا رہے تو کوئی دوسرا موبائل فون استعمال کریں۔
اگر آپ نے غلط نمبر فیڈ کردیا ہے تو اسے تبدیل کرنے کے لیے ایک ٹکٹ بھیجیں، کمپنی کو افراد اسے تبدیل کر دیں گے۔
اگر آپ کی پروفائل میں فون ویریفیکیشن کا آپشن موجود نہیں ہے تو پھر صرف تھریڈ خرید کر ہی آپ اپنا اکاؤنٹ ویریفائی کرا سکتے ہیں۔ ویسے میں پاکستان میں رہتا ہوں، اور میں نے یو فون کے ذریعے باآسانی ویریفیکیشن کرا لی تھی۔
اگر آپ کے اکاؤنٹ میں 'پے زا' کے ذریعے رقم نکالنے کا آپشن نہیں آ رہا تو پہلے چیک کر لیں کہ کیا آپ کے اکاؤنٹ میں کم از کم 1$ موجود ہے؟
پاکستان میں پے پال موجود نہیں ہے، اس لیے پے زا مناسب حل ہے۔ اگر آپ کا پے زا میں اکاؤنٹ نہیں ہے تو یہاں کلک کریں اور پے زا اکاؤنٹ مفت میں بنائیں۔

ان تمام باتوں کا خیال رکھیں، اُمید ہے کہ آپ کے تمام سوالات کا جواب آپ کو مِل گیا ہو گا، اگر ابھی بھی کوئی سوال باقی ہے تو آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں، کمنٹس کے ذریعے۔

یا پھر کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود 'چَیٹ' میں دوسرے ممبرز سے پوچھ سکتے ہیں۔

میرے مہمان

 

Copyright 2008 - All Rights Reserved by Brian Gardner Converted into Blogger Template by Bloganol dot com converted to urdu by urdujahan.com and وسیم نامہ